تیز رفتاری کے باعث دو کاریں حادثے کا شکار، دو نوجوان ہلاک

اسلام آباد کے سیونتھ ایونیو پر ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ دو کاروں کے درمیان ریس کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتاری کے باعث دونوں کاریں پل سے ٹکرا کر الٹ گئیں۔ 

پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں ایک کار میں موجود دو نوجوان جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کا شکار دوسری کار میں موجود افراد فرار ہوگئے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں