ازبک صدر کی دعوت پر کل وزیراعظم دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے

ازبک صدر کی دعوت پر کل وزیراعظم دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کل دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان روانہ ہوں گے، وہ ازبک صدر کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ، مشیر تجارت سمیت دیگر کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستانی کاروباری افراد کا وفد بھی تاشقند میں موجود ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان ازبک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔ 

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط متوقع ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان پہلے پاکستان ازبکستان فورم سے بھی خطاب کریں گے، پاک ازبک فورم میں پاکستانی اور ازبک تاجر شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ازبک صدر کی دعوت پر انٹرنیشنل کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار سے آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں