وزیراعظم عمران خان کا وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا مختصر دورہ

اسلام آباد (جنرل رپورٹر وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کا مختصر دورہ کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کو سراہا۔۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کو ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے حوالے سے بریف کیا۔
اس مربوط پالیسی کے تحت قومی نشریاتی اداروں کو بتدریج ڈیجیٹائز کردیا جائے گا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں جدید سہولیات سے آراستہ اے پی پی کے 11 ڈیجٹل میڈیا سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجر عمران غزالی اور ونگ کے دیگر افسران نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی کارکردگی کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں