کراچی سے 4 موٹر سائیکل لفٹرگرفتار ، 10 موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی سے 4 موٹر سائیکل لفٹرگرفتار ، 10 موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی میں ڈیفنس کے علاقے درخشاں میں پولیس نے 4 موٹر سائیکل لفٹروں کو گرفتار کرکے چوری کی 10 موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں۔

ایس پی کلفٹن کے مطابق ڈیفنس کے علاقے درخشاں سے موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی 10موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

ملزمان چوری کی موٹرسائیکلوں کے انجن اور چیسز کے نمبر پنچ کرکے جعلی کاغذات بناکر اندرون سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں