قومی اسمبلی میں بھی آزاد کشمیر انتخابات کی بازگشت

قومی اسمبلی میں بھی آزاد کشمیر انتخابات کی بازگشت

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی آزاد جموں و کشمیر انتخابات کی بازگشت سنی گئی۔ 

اجلاس کے دوران وزیر مملکت علی محمد خان نے مسلم لیگ (ن) سے کہا کہ الیکشن آپ کے وزیراعظم کی زیر صدارت ہی ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کسی کا باپ نہیں بیچ سکتا۔

علی محمد خان نے پیپلز پارٹی کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ پی پی پی نے بھی کشمیر کو صرف کرپشن ہی دی ہے اور کچھ نہیں دیا۔ 

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جو کشمیری بھارتی اقدامات پر جھکے نہیں، بکے نہیں، انہیں ان کے وزراء نے خریدنے کی کوشش کی۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ آپ نے جو کچھ پاکستان میں کیا، خدا کے واسطے کشمیر کو چھوڑ دیں۔

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات صرف کشمیر نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر ویڈیو میں پیسے دیتا نظر آتا ہے، اگر یہی کام آزاد کشمیر میں ہوگا تو ہم مودی کو کیا کہیں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں