بلوچستان میں سامنے آنے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم زیادہ مہلک ہے، ڈاکٹر شیرین خان

بلوچستان میں سامنے آنے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم زیادہ مہلک ہے، ڈاکٹر شیرین خان

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر شیرین خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سامنے آنے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم زیادہ مہلک ہے۔ 

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے ڈاکٹر شیرین خان نے بتایا کہ ڈیلٹا ویرینٹ پھیپھڑوں کو جلد متاثر کرتاہے جبکہ تشخیص کا وقت بھی کم ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے بڑی عمر کے لوگ کورونا میں مبتلا ہورہے تھے۔ لیکن اب درمیانی عمر کے نوجوان بھی اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ 

ڈاکٹر شیرین خان نے کہا کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کوئی بیڈ 30 منٹ بھی خالی نہیں رہتا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں