22

کراچی میں پہلی بار خواتین ٹریفک اہلکار سڑکوں پر تعینات

کراچی ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اہلکاروں کو سڑکوں پر تعینات کردیا گیا تاہم انہیں ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر خواتین اہلکار شارع فیصل اور کلفٹن میں تعینات کی گئی ہیں، شارع فیصل پر تعینات خواتین اہلکار موٹر سائیکل سوار ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خواتین اہلکاروں کا کام آگاہی دینا اور ٹریفک پر نظر رکھنا ہے، یہ خواتین اہلکار زیادہ تر موٹرسائیکل سوار افراد کی آگاہی کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ذمےداری میٹروپول چوک سے ایئرپورٹ تک ہے، انہیں ابھی چالان کا اختیار نہیں دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں