وزیراعظم اپنے وزیر پر نوٹس لیتے تو ہم سب داد دیتے، راجا پرویز اشرف

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے وزیر کیخلاف کیا ایکشن لیں گے، وزیراعظم اپنے وزیر پر نوٹس لیتے تو ہم سب داد دیتے۔

وفاقی وزیر کشمیر امور علی امین گنڈا پور کے جلسے سے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے وزیر فرماتے ہیں جو ایک ووٹ کی برتری دے گا اسے ایک کروڑ دیں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انھوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم اپنے وزیر کے خلاف کیا ایکشن لیں گے۔

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے وزیر پر نوٹس لیتے تو ہم سب داد دیتے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بولیاں لگائی جا رہی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا بندہ اگلے دن پی ٹی آئی میں بیٹھا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں