وزیراعظم عمران خان سندھ میں حکومت بنانے پر تل گئے

لاہور ( بیورو رپورٹ ) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ میں حکومت بنانے کے لیے تل گئے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سندھ میں پارٹی کو متحرک کرنے اور سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شامل کراوانے پر تلے ہوئے ہیں۔عمران خان سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے بات کرنے کے لیے تل گئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اسد عمر بھی اس سلسلے میں اپنی کوشش کر رہے ہیں۔کراچی میں مردم شماری ہو گی تو سیٹیں بڑھ جائیں گی۔پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنے سے روکا جاسکتا ہے۔جو ظلم انہوں نے سندھ میں کیا ہے انہیں اقتدار میں آنا بھی نہیں چاہیے۔مصطفیٰ کمال کے دور میں کراچی میں کام ہوا تھا۔

یہاں عمران خان ایک طرف سندھ میں حکومت بنانے کے لیے کوشاں ہیں وہیں پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ سے کہہ رہی ہے کہ ہمیں سرائیکی علاقے سے 30 سیٹیں لے دیں،سندھ میں تو وہ دھاندلی کی آزادی چاہتے ہیں۔

وہاں سے 15 کے قریب سیٹیں یہ دھاندلی سے جیتتے ہیں جو سرکاری افسروں اور پولیس کے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔ہونا تو یہ چاہئیے کہ سو فیصد شفاف الیکشن ہوں مگر شفاف الیکشن کوئی نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم پرست رہنماو?ں سے بھی رابطے شروع کر دیے گئے ہیں ، اس مقصد کیلیے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے جب کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔
اسی طرح آئندہ چند روز میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے کئی اہم رہنماو¿ں کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کردیا گیا ، سندھ سے تعلق رکھنے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم سیاسی رہنماو¿ں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، جس کے لیے جی ڈی اے کی قیادت ے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں نے رابطے کیے، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے بھی سندھ کے کئی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کی ہیں، ان رابطوں میں مٹیاری، بدین اور گھوٹکی اور سندھ کے دیگر علاقوں کی اہم سیاسی شخصیات کو حکمران جماعت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور آنے والے چند دنوں میں کئی رہنمائ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں