اسلام آباد (میڈیا ڈسک) وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، عیدالضحیٰ پر 20 سے 22 جولائی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق حکومت نے عیدالضحیٰ پر ملازمین کو 20 سے 22 جولائی تک تین سرکاری چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیراعظم ہاو¿س کو بھیج دی ہے۔ سمری میں 20 جولائی سے چھٹیاں کرنے کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لی جا سکتی ہے۔
بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاو¿ن اور اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اورعید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، لوگ کورونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں۔ اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاو¿ سے بچا جاسکتا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
پیٹرولیم مصنوعات پر مزید 20 سے 30 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز
بھارت،کانگریس کا ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور
پاکستانی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں تگڑی ٹریننگ
سلیکشن کمیٹی نے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی، 5 روپے اضافے کا فیصلہ آنا باقی
وفاقی حکومت کا ججزکے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کااعلان
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ