پنجاب میں بارش، حادثات میں درجنوں افراد زخمی

پنجاب میں بارش، حادثات میں درجنوں افراد زخمی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ رحیم یار خان میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ گجرات میں کئی دیہات کو ملانے والا سیم نالہ کا پل ٹوٹ گیا۔

بارش کے باعث میانوالی میں متعدد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ حویلیاں میں پانی کے ریلے سے پل بہہ گیا۔

ایبٹ آباد میں دریائے دوڑ میں طغیانی اور ایوب پل متاثر ہونے کے باعث ٹریفک کو بند کردیا گیا۔

علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔ وادی نیلم میں سیلاب کی صورتحال سے 10 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 2 افراد لاپتا ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں