18

ن لیگ وزیراعظم کی پیشکش پر ہاتھ بڑھائے، نیب کیسز کے رونے دھونے ختم ہوجائیں گے، شہریار آفریدی

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے مسلم لیگ (ن) کو پیشکش کی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی پیشکش پر ہاتھ بڑھائیں، نیب کیسز پر آپ کے رونے دھونے ختم ہوجائیں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جیوز نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے ن لیگ کو پیش کش کی ہے کہ وزیراعظم کی پیش کش پر ہاتھ بڑھائیں۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پیشکش پر ہاتھ بڑھانے سے آپ کے نیب کیسز پر رونے دھونے ختم ہوجائيں گے۔

شہریار آفریدی کی بات پر جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان خود ہاتھ بڑھائيں تو ہم یقین کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں