24

مویشی منڈی سے لاش ملنے کی تحقیقات میں پیشرفت، قتل میں ملوث 3 بھائی گرفتار

کراچی: مویشی منڈی سے لاش ملنے کی تحقیقات میں پیشرفت، قتل میں ملوث 3 بھائی گرفتار

کراچی کی مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش ملنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، اویس کے قتل میں ملوث 3 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ساڑھے 3 کلو پگلا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے جسے سونا فروخت کیا اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، عبدالعزیز نامی اس سنار کے قبضے سے بیچا گیا سونا بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اویس کو سونے کے لالچ میں قتل کیا تھا، اویس جیولری کا کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے روز اویس کے پاس 30 تولا سونا موجود تھا، مقتول اور تینوں ملزمان آپس میں دوست تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بہانے سے اویس کو مویشی منڈی لے گئے تھے، ملزمان نے شراب میں زہر ڈال کر اویس کو قتل کیا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 2 جولائی کو مویشی منڈی کی پارکنگ میں گاڑی سے لاش ملی تھی، مقتول اویس لیاری کے علاقے بغدادی کا رہنے والا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں