فیصل آباد میں بارش اور آندھی، چھتیں گرنے سے 8 افراد زخمی

فیصل آباد میں بارش اور آندھی، چھتیں گرنے سے 8 افراد زخمی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے، فیصل آباد میں بارش اور آندھی کے باعث چھتیں گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

سرگودھا اور گرد و نواح میں گرد آلود آندھی کے بعد بارش ہوئی، جس کے بعد متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

پنجاب کے شہروں شیخوپورہ اور کامونکی میں بادل برسے جبکہ مظفر آباد اور سوات کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور میں 41، گلگت میں 40، کوئٹہ میں 39، اسلام آباد اور کراچی میں 37، لاہور میں 36، جموں میں 34 اور لیہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں