صادق آباد میں باراتیوں کی بس اوور ہیڈبرج پر لگے بورڈ سے ٹکرا گئی

صادق آباد میں باراتیوں کی بس سڑک کے درمیان اوور ہیڈبرج پر لگے سائن بورڈ سے ٹکراگئی، حادثے میں چھت پر بیٹھے تین بچے جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِعام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی میں تیز رفتار بس کی چھت کو اوور ہیڈبرج پر لگے سائن بورڈ سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی غفلت کا اندازہ ہونے پر ڈرائیور نے بس کو تھوڑے فاصلے پر روک لیا، لیکن ٹکر کی وجہ سے چھت پر بیٹھے بچوں سمیت کئی افراد بس سے نیچے گر کر زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کےمطابق شیخ زید اسپتال میں زیر علاج 4 بچوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سائن بورڈ بڑی گاڑیوں کو روکنے کے لیے لگایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں