موجودہ دور میں عام آدمی کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ترجمان پی ڈی ایم

موجودہ دور میں عام آدمی کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ترجمان پی ڈی ایم

ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے دور میں عام آدمی کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم کے ترجمان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا، موجودہ نااہل حکومت کے دور میں بدترین بجلی کا بحران ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالاجا رہا ہے۔ 

حافظ حمداللہ نے کہا کہ حکومت بڑے صنعت کاروں، شوگر ملز اور فیکٹری مالکان کو ریلیف دے رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کٹھ پتلی حکومت کے خلاف قوم کی آواز بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں