ٹریفک کی روانی کیلئے تین منصوبوں پر کام جاری

لاہور: ٹریفک کی روانی کیلئے تین منصوبوں پر کام جاری

صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں ٹریفک کی روانی کے لیے تین منصوبوں پر کام جاری ہے، اس حوالے سے وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے جاری منصوبوں کا دورہ کیا اور شاہکام فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس اور شیرانوالہ فلائی اوور کے کام کا جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر ایس ایم عمران نے کہا کہ شاہ کام فلائی اوور منصوبہ 10ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ شاہ کام منصوبے میں شفافیت سے 40 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

ایس ایم عمران نے کہا کہ شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی اہمیت شہر کے تمام منصوبوں سے زیادہ ہے، شیرانوالہ گیٹ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ منصوبے سے سرکلر روڈ، بادامی باغ اور ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر آبادیاں مستفید ہوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ شیرانوالہ فلائی اوور سے روزانہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

ایس ایم عمران کا مزید کہنا تھا کہ شیرانوالہ منصوبہ10 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں