پولیس کانسٹیبل نے اپنی شادی شدہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

حافظ آباد(میڈیا ڈسک) پولیس کانسٹیبل نے اپنی شادی شدہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، حافظ آباد میں فیض رسول نامی پولیس اہلکار نے اپنے گھر آئی مہمان کی عزت تار تار کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق حافظ ا?باد کے محلہ رشید پورہ میں پولیس کانسٹیبل کی مبینہ طور پر اپنی شادی شدہ سالی سے زیادتی۔پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔
خدیجہ نامی خاتون اپنی بہن کو ملنے کے لئے محلہ رشید پورہ میں ا?ئی ہوئی تھی۔ یہاں پر پولیس کانسٹیبل فیض رسول کی بیوی جب بازار سے خریداری کرنے گئی تو اس دوران پولیس کانسٹیبل فیض رسول نے نشہ ا?ور گولیاں بوتل میں ملا کر اپنی سالی خدیجہ کو پلا دی جس کے بعد ملزم نے اسکے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا اور اسکی عریاں تصاویر بھی بنالیں۔

بعدازاں پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کاشکار بننے والی خاتون کے خاوند کو یہ عریاں تصاویر شیئر کرکے اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس تھانہ سٹی نے پولیس کانسٹیبل فیض رسول کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں موٹروے زیادتی کیس کے بعد عوام کی جانب سے بھرپور انداز میں آواز اٹھائے جانے کے بعد حکومت نے جنسی زیادتی کے جرائم کی روک تھام کیلئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے ہیں۔ گزشتہ روز جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد کرنے کا بل منظور کر لیا گیا۔ جبکہ لوگوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ ریپ کیسز میں ملوث مجرمان کو پھانسی دینے کا قانون منظور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں