بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8.3 سے بڑھ کر 9.3 فیصد ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہوگئی، اس دوران صوبے کے 7 اضلاع سے کورونا کے 98 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے 8 اضلاع میں 1039 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 98 مثبت کیسز سامنے آئے۔

سب سے زیادہ 79 مثبت کیسز ضلع کوئٹہ، 11 کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے جبکہ آواران سے چار کیسز سامنے آئے، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح 9.3 فیصد ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 947 ٹیسٹ کئے گئے، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 8 فیصد ہوگئی، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد317 ہے۔ صوبے کے 25 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں