سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 16 اموات، 1091 نئے کیسز

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 16 اموات، 1091 نئے کیسز

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد انتقال کرگئے جبکہ 6 اعشاریہ 4 کی شرح سے 1091 مزید کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں میں16929 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1091 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 5599 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک4662921 نمونوں کی جانچ میں 346343 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 551 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد317411 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91.6 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 23333 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22511 گھروں میں، 56 آئسولیشن سینٹرز میں اور 766 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 704 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 51 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

1091 نئے کیسز میں سے 834 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 249، ضلع وسطی195، ضلع جنوبی 152، کورنگی 113، ملیر 82 اور ضلع غربی میں سے 43 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح سکھر 33، حیدرآباد 29، ٹھٹھہ 25، میرپورخاص 20، شہید بے نظیر آباد 19، بدین 17، تھرپارکر 14، جامشورو 12، دادو 11، سجاول 9، مٹیاری 8، عمرکوٹ 7، ٹنڈو الہیار 5، سانگھڑ، کشمور اور لاڑکانہ 2۔ 2، نوشہروفیروز اور شکار پور میں سے 1۔1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں