پشاور میں طالبان کے حق میں نعروں سے متعلق آئی جی کے پی کا بیان سامنے آگیا

پشاور میں طالبان کے حق میں نعروں سے متعلق آئی جی کے پی کا بیان سامنے آگیا

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کا پشاور میں طالبان کے حق میں لوگوں کی جانب سے نعرے لگانے والے واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ گذشتہ شب جنازہ تھا، جس میں لوگ سفید جھنڈا لہرا رہے تھے، ویڈیو میں لوگوں کی شناخت کے بعد قانونی اقدام اٹھائیں گے۔

معظم جاہ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سی سی پی او کو واقعےکی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی ہیں۔

آئی جی کے پی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی ہے، قبضہ مافیا گروپ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ناران میں کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار کلو میٹر کے قریب افغان بارڈر کی حالیہ صورتحال بھی چیلنج ہوگا، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ہم تیار ہیں بارڈر پر صورتحال کنٹرول ہے۔

 آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سرحد پر فیننسگ بہتر انداز میں جاری ہے،  بونیر سے دہشتگردوں کے آنے کی اطلاع تھی، مردان میں پولیو ورکروں کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں