بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 977 ٹیسٹ میں سے 82 مثبت آئے، محکمہ صحت

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 977 ٹیسٹ میں سے 82 مثبت آئے، محکمہ صحت

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی ہوئی ہے۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے977 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 82 مثبت آئے۔ 

کوئٹہ سے صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8.3 فیصد ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 59 کیسز کوئٹہ اور 19کیسز کیچ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

محکمہ صحت نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد27 ہزار 863 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 87 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ 

محکمہ صحت نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 26 ہزار 751 ہوگئی۔ بلوچستان میں کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 795 ہے۔ 

محکمہ صحت نے کہا کہ کوئٹہ میں کورونامثبت کیسز کی شرح 6 فیصد ہوگئی۔ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 317 ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں27 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں