وزیر اعظم سے سرفراز بگٹی اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی ملاقات

وزیر اعظم سے سرفراز بگٹی اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی، جس میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔

ملاقات میں حکومت کے ترقیاتی پیکیج اور عام آدمی پر اس کے مثبت اثرات پر بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے معاملے پر سرفراز بگٹی کو طلب کیا تھا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں سے بات چیت میں بلوچستان حکومت آن بورڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں