کراچی کے شہریوں کو صوبائی حکومت سے خیرکی کوئی امید نہیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو صوبائی حکومت سے خیر کی کوئی امید نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے کی بہتری کے لیے کوئی کام نہيں کیا۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی والوں کو دھوکے میں نہیں رکھ سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ تین ادوار میں سندھ حکومت نے صوبے کی بہتری کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں