چیکو کے صحت پر طبی فوائد

چیکو کے صحت پر طبی فوائد

لذیذ شیریں پھل چیکو کھانے کے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، غذائیت سے بھر پور چیکو ہضم کرنے میں آسان جبکہ اس پھل کا موسم عام طور پر جنوری، فروری اور مئی جولائی میں آتا ہے، چیکو کا استعمال مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات  مرتب کرتا ہے جس کے نتیجے میں بال، جلد، ناخن بھی صحت مند ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق چیکو میں فائبر، وٹامن اے، سی اور بی1 کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جبکہ معدنیات میں آئرن، فاسفورس، کوپر، کیلشیم، سوڈیم، پوٹاشیم وغیرہ موجود ہوتے ہیں۔

چیکو میں شوگر کی بھی مقدار پائی جاتی ہے، یہ معدے اور آنتوں کے لیے مفید پھل ہے، چیکو  نظام ہاضمہ کی کارکردگی درست کرنے والے انزائمز پیدا کرتا ہے جس سے بدہضمی کی شکایت دور ہوتی ہے، چیکو میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ بیماریوں کے خلاف جسم میں دفاعی نظام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق یہ معدے کی تیزابیت کم کرتا ہے، چھاتی اور بڑی آنت کے سرطان میں بچاؤ کے لیے مفید ہے، چیکو کا استعمال الرجی میں بھی راحت دیتا ہے، وٹامن اے کی بھرپور مقدار رکھنے کے سبب چیکو بینائی کے لیے بھی مفید پھل ہے، اس میں موجود وٹامن ڈی توانائی فراہم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

صحت مند زندگی حاصل کرنے کے لیے غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیے جانے والے پھل چیکو کے استعمال کے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

غذائی ماہرین کے مطابق چیکو کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بھی بے حد مفید ہے، چیکو میں کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں جو حاملہ خواتین کو طاقت اور مطلوبہ غذائیت فراہم کرتے ہیں، چیکو کا فرحت بخش ذائقہ اور   خوشبو متلی اور کمزوری کی کیفیت کو دور کرتے ہیں، اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو موسمی انفیکشن اور نقصان دہ جراثیم سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

چیکو میں آئرن، فاسفورس اور کیلشیم موجود ہوتا ہے، کیلشیم اور فاسفوس مل کر ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور آئرن خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔

معدنی غذائی اجزاء یعنی کہ منرلز دل کے لیے نہایت مفید قرار دیئے جاتے ہیں، اس سے خون کی شریانیں ’اسٹریس فری ‘ یعنی کہ پر سکون ہو جاتی ہیں اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، چیکو کا استعمال جسم میں خون کی روانی درست بناتا ہے، فولیٹ اور آئرن سے خون کے نئے خلیات پیدا ہوتے ہیں جبکہ پوٹاشیم خون میں سوڈیم کی مقدار اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔

چیکو سے نکلنے والا بیج بھی فوائد کا حامل ہے، چیکو کے بیج کو پیس کر اگر کیڑے کے کاٹنے کی جگہ پر لگایا جائے تو سوجن کم ہوتی ہے اور چبھن سے آرام ملتا ہے۔

چیکو گردے اور مثانے میں بنی پتھری بھی خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور گردوں کی دیگر بیماریوں سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

یہ پھل وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے  جس کے باعث انسان موٹاپے کا شکار ہونے سے بچ جاتا ہے۔

چیکو کے استعمال سے متعلق احتیاطی تدابیر

چیکو سے بہترین فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کو پکا ہونا ضروری ہے، کچا چیکو کھانا انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

کچا چیکو کھانے سے منہ کا السر، منہ اور گلے میں خارش کی شکایت،  سانس لینے میں دشواری  ہوسکتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں