ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکا کے تین اڈے بند، سامان اردن منتقل

واشنگٹن (میڈیا ڈسک) امریکی فوج نے قطر میں 3 فوجی اڈے بند کر دیئے۔ امریکا نے قطر میں اپنے فوجی اڈوں کو ایران کی وفادار ملیشیاﺅں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے خطرے کے پیش نظر فوجی اڈے اور عسکری سازو سامان اردن منتقل کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے گذشتہ ہفتے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ امریکی فوج نے گذشتہ ماہ مرکزی السیلیہ کیمپ، جنوبی السیلیہ کیمپ اور اور گولہ بارود کے مرکز فالکن کیمپ کو بند کر دیا ہے۔

امریکی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ فالکن کیمپ مشرق وسطی میں امریکی سامان کی سپلائی کا ایک فرنٹ لائن مرکز تھا جس میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، آرمڈ کیرئر اور مختلف نوعیت کا سامان رکھنے کے لئے 27 گودام تھے۔امریکی سنٹرل کمان سینٹکام کے ایک بیان میں کہا گیا کہ تینوں اڈوں کی سپلائی اور وہاں موجود سپورٹ مشن کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں