انتخابی اصلاحات پر کسی کو بلڈوز نہیں کریں گے، اٹارنی جنرل

انتخابی اصلاحات پر کسی کو بلڈوز نہیں کریں گے، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے حوالے سے ترامیم واپس لی جائیں گی، انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سمیت کسی کو بلڈوز نہیں کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کی انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن کے جائز تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے ضمنی الیکشن میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا آزمائشی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں