26

عبدالستار ایدھی نے دنیا میں پاکستان کو ایک نئی پہچان دی، بلاول بھٹو

عبدالستار ایدھی نے دنیا میں پاکستان کو ایک نئی پہچان دی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی خدمتِ خلق کا استعارہ تھے اور  تمام انسانیت ان کی مقروض ہے۔ 

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مرحوم عبدالستار ایدھی نے دنیا میں پاکستان کو ایک نئی پہچان دی اور پاکستانیوں کے فخر سے بلند کردیئے۔ انھوں نے وہ کام کیا، جو بنیادی طور ریاست کی ذمہ داری تھی۔ ذاتی سکون و مفاد کو بھول کر انسانیت کی بہتری کے لیے سوچنا اور سرگرم عمل رہنا ہی انسانیت کی اعلیٰ قدر ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس عظیم انسان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کی زندگی کی پیروی کرنا ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ملک کے غریب شہریوں اور کمزور طبقات تک آزادی کے ثمرات پہنچانے کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں