پاکستان کے انسداد کورونا ویکسین کے لیے مزید معاہدے

پاکستان کے انسداد کورونا ویکسین کے لیے مزید معاہدے

پاکستان نے انسداد کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے مزید معاہدے کرلیے، رواں ماہ پاکستان ڈیڑھ کروڑ کے قریب ویکسین ڈوز حاصل کررہا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام رواں ماہ چینی کمپنیوں سے ویکسین کی 2 بڑی کھیپ حاصل کریں گے، جولائی کے آخری ہفتے میں سائنو فارم ویکسین کی 2 ملین ڈوز لائی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سائنوویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی پاکستان پہنچیں گی، رواں ماہ چین سے 40 لاکھ ڈوز اور کوویکس سے 25 لاکھ موڈرنا کی ڈوز فراہم کی جاچکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کی تیاری کے لیے چینی کمپنی کین سائنو سےخام مال کی کھیپ بھی حاصل کی جائے گی، رواں ماہ پاکستان 1 لاکھ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ حاصل کرے گا، رواں ماہ پاکستان کوویکس سے اسٹرازنیکا کی دوسری کھیپ بھی حاصل کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں