کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے پر ایف آئی اے افسران گرفتار

کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے پر ایف آئی اے افسران گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے  اینٹی کرپشن سرکل کراچی  نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ افسران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتار افراد میں انچارج سی ٹی ڈبلیو انسپکٹر پرویز، انکوائری افسر انسپکٹر عقیل و دیگر افراد شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آن لائن میڈیسن کے کاروبار میں بےقاعدگیوں کے الزام میں سی ٹی ڈبلیو میں انکوائری جاری تھی، انکوئری کے دوران نعمان صدیقی، دیگر افراد کو 22 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں 60 لاکھ روپے سے زائد کیش بھی ضبط کیا گیا تھا، 24 جون کو حراست میں لیے گئے تمام ملزمان کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان افسران نے 12 کروڑ رشوت طلب کی، 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کے وعدے پر ملزمان کو رہا کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نےضبط لیپ ٹاپ، موبائل فونز سمیت دیگر سامان کو بھی کارروائی کا حصہ نہیں بنایا، گرفتاری پر مامور ٹیم نے ایک روز قبل الیکٹرانک سامان ملزمان کے دفتر سے تحویل میں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں