چاکلیٹ اور کپڑے مفتی تقی عثمانی کیلئے لایا تھا: گرفتار ملزم

چاکلیٹ اور کپڑے مفتی تقی عثمانی کیلئے لایا تھا: گرفتار ملزم

پولیس کا کہنا ہے کہ ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کے قریب سے چاقو سمیت پکڑے گئے مبینہ ملزم عاصم لئیق کے قبضے سے چاکلیٹ اور نئے کپڑے بھی برآمد ہوئے ہیں جن کے متعلق ملزم کا کہنا ہے کہ وہ یہ سامان مفتی تقی عثمانی کے لیے لایا تھا۔

واقعے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کے مطابق مبینہ ملزم عاصم لئیق آن لائن ٹیکسی سروس میں دارالعلوم آیا، تحقیقاتی ٹیم نے مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔

تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ عاصم لئیق کے بیگ سے کپڑے اور چاکلیٹ بھی ملی ہیں۔

عاصم کے بیان کے مطابق وہ اپنی حفاظت کے لیے چاقو رکھتا ہے، عاصم کا تفصیلی بیان تھانے منتقل کر کے ریکارڈ کیا جائے گا۔

ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان درالعلوم کورنگی کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔

انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی افسران بھی تفتیش کے لیے دارالعلوم کراچی پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں