نیا گورنر بلوچستان کون؟ 2 ناموں پر غور شروع

نیا گورنر بلوچستان کون؟ 2 ناموں پر غور شروع

وفاقی حکومت نے نئے گورنر بلوچستان کے لیے 2 ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبے کے نئے گورنر کے لیے سید ظہور آغاز اور ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوڑ میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما سید ظہور آغا کے گورنر بننے کے قومی امکانات ہیں۔

نئے گورنر بلوچستان کے 25 ویں گورنر ہوں گے، جو 4 اکتوبر 2018ء سے اس عہدے پر براجمان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان نے استعفی صدر مملکت کو بھجوادیا۔

چند ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے امان اللّٰہ یاسین زئی کو عہدے سے استعفیٰ دینے کی تجویز پر مبنی خط لکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں