راولپنڈی(میڈیا ڈیسک) ماں اپنے بچوں کی محبت میں ہر چیز نثار کرنے کے لیے تیار ہوتی ہے، لیکن اگر اولاد ہی بدبخت نکلے تو ایسے میں والدین کیا کریں۔ راولپنڈی میں جائیداد کی لالچ میں بدبخت بیٹے نے اپنی ہی 70 سالہ ماں کو قید کر دیا، پولیس نے 3سال سے قید خاتون کو بازیاب کرا لیا، خاتون نے اپنےبیٹے سے متعلق افسوسناک انکشافات کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق جائیداد کی لالچ میں 3 سال سے بیٹے کی قید میں موجود بوڑھی ماں کو بازیاب کرالیا گیا۔ سیشن جج راولپنڈی کے حکم پر تھانہ سول لائن پولیس نے تلسہ روڈ پر واقع ایک گھر میں چھاپہ مار کر بوڑھی خاتون کو بازیاب کرلیا، خاتون کو بیٹے نے جائیداد کی لالچ میں گزشتہ 3 سال سے قید کررکھا تھا۔ہیومین رائٹس کمیٹی کے ممبر عامر سلیم رانا ایڈووکیٹ نے خاتون کی بازیابی کے لئے سیشن جج کے سامنے پٹیشن دائر کی تھی، جس پر سیشن جج نے خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔
خاتون نے عدالت کے سامنے اپنے بیٹے سے متعلق افسوسناک انکشافات کیے کہ ا±ن کے بڑے بیٹے نے گھر پر انہیں جبری بند کر رکھا تھا، اور قصور میں ایک جائیداد اپنے نام کرانا چاہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا مجھے وقت پر کھانا بھی نہیں دیتا اور مجھ پر باقی بچوں سے ملنے پر پابندی لگا رکھی تھی اور میری صبح شام نگرانی ہوتی تھی، عدالت مجھے چھوٹے بیٹے کے ساتھ جانے کی اجازت دے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق جاوید نے شمیم اختر نامی بوڑھی خاتون کی خواہش پر اسے چھوٹے بیٹے حسن رجا کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پہلے بھی پیش ا?یا چکا ہے۔ جب ساہیوال میں بھائیوں نے جائیداد کی لالچ میں اپنی بہن کو کئی سال تک قید میں رکھا، بعدازاں پولیس نے بہن کو بازیاب کروا لیا تھا۔
ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان
چینی کار ساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرز سے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی
نماز بھی پڑھتی ہوں اور روزے بھی پورے رکھتی ہوں، نورا فتیحی
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی اشد ضرورت ہے: صدر مملکت
سعودی وفد کی آمد سے سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا: وزیراعظم
گیس کی تلاش ،پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی