پی ڈی ایم کو ہم نے نہیں چھوڑا، انہوں نے ہمیں نکالا ہے، مولا بخش چانڈیو

پی ڈی ایم کو ہم نے نہیں چھوڑا، انہوں نے ہمیں نکالا ہے، مولا بخش چانڈیو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو ہم نے نہیں چھوڑا، انہوں نے ہمیں نکالا ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چاہیے۔

 حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اکیلے مارشل لاء سے لڑی ہے، اس بار سیاسی پارٹیوں کے طریقے کار سے مشکلات لگ رہی ہیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی میں ایک دو پارٹی ایسی ہیں جو فلم کی طرح کہتےہیں ’میں ہوں نا‘،  ایک ووٹ دے کر سپورٹ کرتے ہیں دوسرے غائب ہوکر سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب لانگ مارچ کی بات کر رہے تھے پھر ملتوی کیا، کیوں لانگ مارچ ملتوی کیا، کس کےکہنے پر ملتوی کیا یہ بچوں کی شادی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں