وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا اور صوبوں کے گورنروں کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (میڈیا ڈسک) جہاں بھی غیر ضروری پروٹوکول نظر آیا،سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا اور صوبوں کے گورنروں کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا اور صوبوں کے گورنروں کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور گورنرز کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کی ہے جہاں بھی غیر ضروری پروٹوکول ہوگا سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے بعد پاکستان میں بھارت کا دوسرا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اانہوں نے کہا کہ دہلی کے جن بینکوں سے رقم منتقل ہوئی وہ بھی سامنے لائیں گے جبکہ بھارت سے بے تعلق ناراض بلوچ رہنماوئں سے بات چیت پر کام شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کالونیل دور کے پروٹوکولز ختم کرنے جارہے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزیروں کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے معاملات پر جامع پالیسی لائیں گے۔ نئی سیکیورٹی پالیسی عوام کی سہولت اور اخراجات میں کمی کیلئے بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی رقم بچانے کیلئے بطور وزیراعظم خود بھی آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گا۔ مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام 15جولائی تک تیار کرلیا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کی الیکٹرانک ووٹنگ پر غور کیا، انتخابی اصلاحات کو اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا اورآئندہ عام انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ کا نظام رائج کیا جائے گا، شمالی علاقوں میں بہت زیادہ ٹورسٹ جارہے ہیں، لیکن گلگت میں ایئرپورٹ سارے موسموں کیلئے موزوں نہیں ہے، اسکردو میں ایسا ایئرپورٹ بنا رہے ہیں جو کہ سارے موسموں کیلئے ہو، سی اے اے کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کو جہازوں سے اترنے اور چڑھنے کیلئے سہولت کا نظام لائیں، سرکاری ملازمتوں میں بہتری کیلئے شفاف نظام ٹیسٹنگ سروس لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں