کابل (میڈیا رپورٹ) افغانستان کے بدلتے حالات، بزدل بھارتی فوج اپنا سامنا افغان سرزمین پر ہی چھوڑ کر بھاگ نکلی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے بدلتے حالات کی وجہ سے افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے والے بھارت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔ کابل کی جانب افغان طالبان کی تیز ہوتی پیش قدمی کے بعد افغانستان میں موجود بھارتی فوج اور دیگر حکام نے دم دبا کر بھاگنا شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی بگرام ائیربیس سے گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی کارگو طیاروں کی متعدد پروازیں بھارت روانہ ہوئیں۔ ان پروازوں کے ذریعے بھارتی فوجی اہلکار اور دیگر حکام جلد بازی میں اپنا سامنا چھوڑ کر بھارت واپس چلے گئے۔ بھارت کے فوجی اور دیگر اہلکار جلد سے جلد افغانستان سے بھاگنے کیلئے کوشاں ہیں۔دوسری جانب امریکی اور اس کی اتحادی افواج بھی جلد بازی میں افغانستان سے فرار ہو رہے ہیں۔انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں بغیر بتائے خالی کیا اور امریکی فوج نے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں جب کہ اس حوالے سے نئے افغان کمانڈرکو ا?گاہ بھی نہیں کیا گیا۔ افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے نئے کمانڈرکو امریکی افواج کی روانگی کا 2 گھنٹے بعد علم ہوا۔بگرام ہوائی اڈے کے نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی نے خبرکی تصدیق کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جب ہم نے سنا کہ امریکی فوج نے بگرام ہوائی اڈہ خالی کردیا ہے تو ہم اسے افواہ سمجھے لیکن صبح 7 بجے کے قریب معلوم ہوا کہ امریکی فوجی واقعی جاچکے ہیں۔افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی، اگرامریکی اہلکارہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلے بتاتے تو لوٹ مار سے بچا جاسکتا تھا۔
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
“نوال سعید کو شعیب ملک کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی،”ہوسکتا ہےشعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں
پاک سوزوکی نے اقساط کا منصوبہ متعارف کروا دیا،صارفین 8لاکھ روپے تک کی بچت کر سکیں گے
امارات کے زیرِآب علاقوں میں لوگ کشتیاں استعمال کرنے پر مجبور
ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان
چینی کار ساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرز سے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
روہت شرما نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی
نماز بھی پڑھتی ہوں اور روزے بھی پورے رکھتی ہوں، نورا فتیحی