بیوی کا پبلک پارک میں چھاپہ، شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

خیرپور (میڈیا رپورٹ) بیوی کا پبلک پارک میں چھاپہ، شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، غصے سے پاگل خاتون نے سرعام شوہر کی درگت بنا ڈالی، بیوی کے ہاتھوں مار کھانے والے شخص کی گرل فرینڈ موقع سے فرار۔ تفصیلات کے مطابق مشہور بلاول پارک میں پیش آئے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بتایا گیا ہے کہ شادی شدہ ہونے کے بعد کسی دوسری خاتون سے چکر چلانے والا شخص اپنی بیوی کے ہاتھوں سرعام پڑ گیا۔ مذکورہ شخص اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ پارک میں گھوم رہا تھا جب وہاں اس کی بیوی بھی آن پہنچی۔ خاتون نے پارک میں چھاپہ مار کر جب اپنے شوہر کو کسی دوسری لڑکی کیساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھا تو وہ غصے سے پاگل ہوگئی اور وہیں سرعام اپنے شوہر کی پٹائی شروع کر دی۔
بیوی کے ہاتھوں شوہر کی پٹائی کا منظر دیکھنے کیلئے آس پاس کے لوگ پارک میں جمع ہو کر تماشہ دیکھتے رہے۔ اس دوران شوہر بیوی کو وضاحتیں دیتا اور منت سماجت کرتا رہ گیا، لیکن غصے سے پاگل خاتون نے مار مار کر شوہر کی درگت بنا ڈالی۔ اس موقع پر شادی شدہ شخص کیساتھ رنگ رلیاں منانے والی لڑکی فرار ہوگئی، جبکہ پارک کے گارڈ نے مداخلت کر کے بیوی کے ہاتھوں پٹنے والے شخص کو بچایا۔بعد ازاں کسی نے تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک کر دی، جس کی وجہ سے بیوی کے تشدد کا نشانہ بننے والا شخص اپنے علاقے میں مزید شرمندگی کا شکار ہوگیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت تشدد کی حمایت نہیں کرنی چاہیئے، لیکن شادی شدہ ہونے کے بعد کسی غیر خاتون کیساتھ رنگ رلیاں منانے پر مذکورہ شخص کیساتھ جو کچھ ہوا بالکل ٹھیک ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں