چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فضل الرحمان

چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات دیرینہ اور دیرپا ہیں۔ چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی چین کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر ورچوئل اجلاس سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چین کی قیادت نے 70 برسوں میں جو اقتصادی ترقی کی وہ دنیا کے لیے مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے سی پیک کے ذریعے پاکستان کے ساتھ دوستی کو نئی جہت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں