خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحان 10 جولائی سے ہوں گے

خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحان 10 جولائی سے ہوں گے

خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحان 10 جولائی سے ہوں گے جبکہ 12 جولائی سے آٹھویں تک تعلیمی سلسلہ شروع ہوگا۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کے اعلان کے مطابق صوبے میں میٹرک امتحانات ہر حال میں 10 جولائی سے شروع ہوں گے اور 12 جولائی سے دوبارہ آٹھویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک سال کے وقفے کے بعد 5 جولائی سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں میٹرک کے امتحانات لئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں