اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے بڑھ گئی، گزشتہ روز شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

کراچی میں شرح تقریباً ساڑھے 10 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حیدر آباد میں 3 اعشاریہ 7 اور سندھ بھر میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان میں شرح تقریباً 5 فیصد رہی جبکہ پنجاب میں شرح صفر اعشاریہ 9 اور لاہور میں ایک اعشاریہ ایک فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

ملک بھر میں مزید 830 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 25 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں