اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) کہتے ہیں عمر جتنی بھی ہوجائے اگر دل جوان ہو تو آپ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے، اس کی زندہ مثال اسلام آباد میں 70سالہ بزرگ شخص کی شادی ہے، جس کے پوتے پوتیاں بھی ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی تنہائی سے عاجز آ کر اپنا نیا ازدواجی سفر شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی۔
70 سالہ بزرگ کی پوتی نے کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ ہمارے دادا ہیں اور ہم ان کی شادی کرارہے ہیں‘۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ پروفیسر گلزار کی اہلیہ کا انتقال ہوا تو کچھ عرصے بعد ان کے بچوں نے اپنے بابا کا گھر بسانے کا فیصلہ کیا۔پروفیسر گلزار کی شادی کے لیے گھر والوں نے دلہن ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا، رشتے کی بات چلی تو پروفیسر گلزار اور نزہت یاسین نے پہلی ملاقات میں ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں