یو اے ای میں کورونا سے 350 پاکستانیوں کا انتقال ہوا، پاکستانی قونصل جنرل

یو اے ای میں کورونا سے 350 پاکستانیوں کا انتقال ہوا، پاکستانی قونصل جنرل

شارجہ میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے سینکڑوں پاکستانیوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

احمد امجد کا کہنا تھا کہ وبا کے باعث ڈیڑھ سال میں ساڑھے تین سو پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں بیلجیئم نے کوویڈ-19کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے پاکستان کو خارج کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں