گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان

گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان

 وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس  کے کیسز میں اضافہ ہوا۔

اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کیسز اور دیگر پیرا میٹرز میں اضافہ ہوا لیکن کم رہا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان  نے کہا کہ ماسک کا استعمال، ہجوم سے دوری اور ویکسینیشن کے ذریعے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار  کیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جمنازیم، شادی ہالوں میں دیکھی گئیں، جبکہ ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، سیاحت اور دیگر سیکٹرز میں بھی خلاف ورزیاں دیکھی گئی۔

تمام چیف سیکریٹریز پر مشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلا لیا گیا، اجلاس میں ایس او پیز کے نفاذ کے سخت طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

این سی او سی  کا کہنا ہے کہ تمام اکائیوں میں ویکسی نیشن تیز کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، ویکسی نیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کردیا گیا، جبکہ  تمام اکائیوں کی مشاورت سے ویکسین مراکز کے مقامات بڑھائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں