روسی صدر کا دورۂ پاکستان ابھی طے نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورۂ پاکستان سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، فی الحال روسی صدر کا ایسا کوئی دورہ طے نہیں ہوا.

ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور روس قریبی دوست اور شراکت دار ہیں، پاکستان اور روس میں مختلف شعبہ جات میں تعاون فروغ پا رہا ہے، پاکستان اور روس علاقائی اورعالمی امن کی کاوشوں میں مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے موجود ہیں، رواں سال اپریل میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لارو نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستانی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے روس کے دورے کیے، سمٹ لیول پر دوروں کیلئے دونوں اطراف سے دعوت نامے بھی دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں