پاکستان میں دہشت گردی عالمی سازش کا حصہ ہے، شیخ رشید کا انکشاف

پاکستان میں دہشت گردی عالمی سازش کا حصہ ہے، شیخ رشید کا انکشاف

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی عالمی سازش کا حصہ ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی سازش ہے کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور میں دہشت گردی کے واقعات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہمارے خلاف بہت زہر اگلا جارہا ہے، کابل بہت بڑا ایشو بن رہا ہے، وہاں بھارت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی تناظر میں لاہور کا دھماکا ایف اے ٹی ایف سے ایک آدھ دن پہلے کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ہماری ساری توجہ افغانستان پر لگی ہوئی ہے اور کوشش ہے کہ سرحدی باڑ جلد از جلد مکمل ہوجائے۔

دوران گفتگو انہوں نے ملکی سیاست موجودہ اور آئندہ سیاست کے حوالے سے بھی کئی بڑے دعوے کیے اور اپوزیشن پر تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں