میت لے کر جانے والا ایدھی سینٹر کا ڈرائیور ایمبولینس سمیت لاپتہ ہو گیا

لاڑکانہ (میڈیا رپورٹ) میت لے کر جانے والا ایدھی سینٹر کا ڈرائیور ایمبولینس سمیت لاپتہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے میت خیرپور لے جانے والی ایمبولینس ڈرائیور سمیت لاپتہ ہو گئے۔انچارج ایدھی سینٹر کا کہنا ہے کہ رات گئے لاپتہ ڈرائیور کے فون سے اغوائ کاروں نے بات کی اور اغوا کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق خیرپور پولیس کے تین تھانوں کو ایدھی کے لاپتہ ڈرائیور عمران ماچھی اور ایمبولینس کی تلاش ہے لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

انچارج ایدھی سینیٹر محمد سلیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ رات اغوا کاروں نے ڈرائیور کے فون سے بات کرا کے سے بات کر کر اغوا کی تصدیق کی ہے۔محمد سلیم کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے لیکن اس کی اطلاع ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کو دے دی گئی۔پولیس کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج سے میت خیرپور لے جانے والی ایمبولینس گذشتہ رات سے لاپتہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں