پشاور (بیورو رپورٹ) جائیداد میں? اپنا جائز حصہ مانگنے والی بہن پر بہمانہ تشد کرنے والے بھائی اپنے انجام کو پہنچ گئے، تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان گرفتار کر لیے گئے- تفصیلات کےمطابق خیبرپختون خوا پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس میں دو افراد کو ایک خاتون پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔
خیبرپختون خوا پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کے پی پولیس ترجمان کے مطابق فیس بک پر ایک ویڈیو اپلوڈ ہوئی، جس میں ملزمان کو ایک خاتون پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کپیٹل سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان آفتاب اور ارشد پسران عبدالحنان ساکنان امین کالونی کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کی رپورٹ ا?نے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی لانے کیلئے حکومت کی جانب سے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے- گھریلو تشدد کی ممانعت بل2021کے مطابق بچوں،عورتوں،کمزور افراد اور کسی بھی شخص کیخلاف جذباتی، نفسیاتی،جنسی اور معاشی تشدد گھریلو تشدد شمار ہونگے،ا?وازیں کسنا بھی تشدد میں شمار ہو گا، شخص کی تذلیل کرنا، فرد کی رازداری،ا?زادی اور سلامتی سے متعلق متواتر غیر مناسب الفاظ ادا کرنا بھی تشدد میں شمار ہوگا،بیوی کوطلاق اور دوسری شادی کی دھمکی دینا،عورت کی ذات پر بے بنیاد الزمات لگانا بھی گھریلوتشددمیں شمار ہوگا-