پی ڈی ایم کا آج سوات میں جلسے کا اعلان

پی ڈی ایم کا آج سوات میں جلسے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن، (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں دہشت گردی اور حملوں کا خطرہ ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں