ہم نے تمہیں پاکستان دیا تم نے اس کو آدھا کردیا، خالد مقبول

ہم نے تمہیں پاکستان دیا تم نے اس کو آدھا کردیا، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کرپٹ سندھ حکومت کو پہلا نوٹس دیا جارہا ہے، ہم نے تمھیں پاکستان دیا تم نے اس کو آدھا کردیا، ہم پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے جدوجہد کی تھی۔

  کراچی پریس کلب پر  ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی حقوق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدلیہ کے دروازے پر بھی مقدمہ رکھ رہے ہیں، کراچی شہر کھڑا ہوچکا ہے جتنا موقع دینا تھا دے چکے، اب حیدرآباد، سکھر اور میرپور خاص والے بھی اپنے شہر کا مقدمہ لیکر نکلیں گے۔

خالد مقبول نے کہا کہ ہم آئے تھے اپنے حصے کا پاکستان ساتھ لائے تھے، تم نے ہمیں 70 کی دہائی کے پاکستان میں دھکیل دیا، ہم نے تمھیں تعلیم دی ترقیاتی ادارے بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو کے پاکستان میں بینک، ادارے قومیائے گئے، تم نے کوٹہ سسٹم لگاکر تقسیم کردیا، ادھر ہم ادھر تم کا نعرہ لگا کر پاکستان کو تقسیم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں