اوکاڑہ میں اغوا کے بعد 2 بھائیوں کو نہر میں پھینکنے کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق دو بھائیوں کو اغوا کرنے کے بعد نہر میں پھینکنے کے واقعے میں ملوث دو ملزمان نعمان اور تنویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل شہزاد نے کہا کہ ملزمان نے بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ نہر کنارے بچوں کی ٹوپیاں، جوتے قبضے میں لے لیے گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بھائیوں طلحہ اور علی احمد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے آرپی او ساہیوال کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقتولین کے لواحقین کو ہر صورت انصاف دلوائیں۔